مصر میں سیکوریٹی کارروائی 11 عسکریت پسند ہلاک

   

قاہرہ ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) مصری سیکوریٹی فورسس نے شمالی شورش زدہ علاقہ سینائی میں اسلامک اسٹیٹ جہادی گروپ سے ملحقہ مقامی نیٹ ورک کے 11 اسلامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ وزارت داخلہ نے منگل کو کہا کہ یہ عسکریت پسند اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد سے لیس تھے ، جنہیں صوبائی دارالحکومت العریش میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب خفیہ ٹھکانہ پر دھاوے کے دوران ہلاک کردیا گیا۔