مصر کا اسرائیل سے کشیدگیروکنے کا مطالبہ

   

قاہرہ: مصر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں کسی بھی قسم کی کشیدگی کو روکے تاکہ امن عمل میں رکاوٹ پیدا نہ ہو اور دو ریاستی حل کے ویژن پر عملدرآمد کیا جاسکے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی بات چیت کے دوران مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن سے ملاقات کی جہاں شکری نے اسرائیل کی جانب سے پرامن اور ان خطرات سے گریز کے راستے کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا جو تشدد کے شیطانی دائرے میں داخل ہوتے ہیں۔یہ ہمیں امن کے ہدف کے حصول اور دو ریاستی حل کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے سے دن بہ دن دور کر رہے ہیں۔مصری وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان اور پبلک ڈپلومیسی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سفیر احمد ابو زید نے بتایا کہ دونوں وزراء نے دو طرفہ تعلقات سے متعلق متعدد امور اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے موجودہ پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزراء کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں مصری وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایک جامع اور منصفانہ امن ہی خطے میں خوشحالی، استحکام اور پرامن بقائے باہمی کے حصول کی واحد ضمانت ہے اور یہ فلسطینیوں کے حقوق اور 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام پر مبنی ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہے۔