قاہرہ ۔ 31 اکٹوبر (ایجنسیز) قاہرہ میں ہفتہ کے روز طویل انتظار کے بعد بالآخر گرینڈ مصری میوزیم کا شاندار افتتاح ہونے والا ہے۔ ملک کی نہایت اہم سیاحتی صنعت کی بحالی کے لئے حکام جو کوششیں کر رہے ہیں، ان میں اس عجائب گھر کا دوبارہ افتتاح قابلِ قدر ترین ہے۔مرتفع گیزا اہرامِ مصر کے ایک عمدہ نظارے کے ہمراہ جی ای ایم میں ہزاروں نوادرات ہیں جو 5000 سال سے زیادہ کے مصری آثارِ قدیمہ پر محیط ہیں اور ان کی قیمت ایک بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔اس جدید ترین میوزیم میں سالانہ پچاس لاکھ زائرین آتے ہیں جہاں ایسے نوادرات نمائش پذیر ہیں جو قبل ازیں کبھی نہیں دیکھے گئے۔عظیم الشان افتتاح کے حوالے سے مصری میڈیا اور سرکاری بیانات میں اس “تاریخی لمحے” کی تعریف و توصیف کی گئی ہے جن میں میوزیم کو دنیا کیلئے مصر کا تحفہ اور مصری تہذیب کی تاریخ کا ایک نیا باب قرار دیا گیا ہے۔ تاخیر کا شکار افتتاح کی تیاریوں میں کافی رازداری سے کام لیا گیا ہے۔حکام نے ان معززین کا نام نہیں لیا جن کی شرکت متوقع ہے۔