قاہرہ۔مصر کی ایک عدالت نے ٹک ٹاک اسٹار منارسامی کو تین برس قید اور جرمانیکی سزا سنائی ہے۔ ٹک ٹاک وڈیوز کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی تشہیر کا الزام ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھی مصری عدالت نے غیر اخلاقی ٹک ٹاک وڈیوز کے حوالے سے پانچ مصری لڑکیوں کو قید کی سزا سنا ئی تھی۔ منار سامی چھٹی ٹک ٹاک اسٹار ہے جسے سزا سنائی گئی۔عدالت نے ٹک ٹاک اسٹارز پرفرد جرم سناتے ہوئے کہ تھا کہ انہوں نیمعاشرتی اقدار، اخلاق کے منافی اور خاندانی روابط کی بیخ کنی کرنے والا مواد شائع کیا ہے۔ مصری میڈیا کے مطابق عدالت نے منار سامی کو تین برس قید بامشقت اور تین لاکھ مصری پونڈ جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔عدالت نے 20 ہزار پاونڈ زرضمانت جمع کروانے پر منار سامی کو سزا کے حوالیسے حکم التوابھی دیا ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار ابھی تک زیر حراست ہے۔عدالتی ذرائع نے کہا ہے کہ اگر ٹک ٹاک اسٹار زر ضمانت جمع کرائے تو اس کی سزا معطل ہو سکتی ہے۔مصری حکام نے 30 سالہ منار سامی کو ماہ رواں کے شروع میں قاہرہ کے شمالی صوبے القلیوبیہ سے گرفتار کیا تھا۔ پبلک پراسیکیوشن نے اس پربیہودگی پھیلانے اورجذبات بھڑکانے کے الزامات عائد کیے تھے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار مقبول گانوں پر رقص اور لپ سنگنگ کی وڈیو کے ذریعے بیہودگی پر اکسا رہی تھی۔ پرسکیوٹرز نے سوشل میڈیا پر شائع کی جانے والی وڈیو عدالت میں پیش کی ہیں۔