غزہ : اتوار 19 جنوری کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے بعد غزہ پٹی میں بہت زیادہ تباہی مچانے اور مشرق وسطیٰ میں بڑی تبدیلیوں کا باعث بننے والی 15 ماہ کی جنگ کے بعد کی صورت حال کے حوالے سے کئی سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات کے بارے میں سوالات ہیں کہ یہ ایک عارضی جنگ بندی ہے یا مستقل جنگ بندی تھی جو خونی جنگ کا خاتمہ کردے گی۔کچھ لوگوں نے اس کے مختلف مراحل میں جنگ بندی کی شرائط کے اندر مصری سرحد پر فلاڈیلفیا کوریڈور کے موقف کے بارے میں بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔ آیا معاہدے کے کسی مرحلے پر اس پر اسرائیلی کنٹرول جاری رہے گا یا ختم ہو جائے گا۔