مظفرپور شیلٹرہوم عصمت ریزی کیس، برجیش ٹھاکر کو عمر قید

   

٭ دہلی کی ایک عدالت نے بہار کے مظفر پور ضلع کے شیلٹر ہوم میں کئی لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں برجیش ٹھاکر کو عمرقید کی سزاء سنائی ہے۔ برجیش ٹھاکر شیلٹرہوم چلاتا تھا جہاں کئی پناہ گزین تھے۔ بتایا گیا ہیکہ کم از کم 34 لڑکیوں کی اس نے عصمت ریزی کی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے اس کیس میں دیگر 11 کو بھی عمر قید کی سزاء سنائی۔