مظفر اللہ خاں شفاعت ایڈوکیٹ کی دختر کی شادی

,

   

حیدرآباد 2 نومبر ( پریس نوٹ ) غازی ملت الحاج محمد امان اللہ خان مرحوم سابق رکن اسمبلی و بانی صدر مجلس بچاو تحریک کی پوتری اور نامور ایڈوکیٹ محمد مظفر اللہ خان کی دختر کی شادی جناب عادل کرامت علی خاں دریازئی کے فرزند عدنان امانت علی خان دریا زئی کے ساتھ یکم نومبر بروز پیر بعد نماز ظہر بمقام مسجد مولوی صاحب چنچلگوڑہ میں انجام پائی ۔ بعد ازاں استقبالیہ تقریب نمائش میدان نامپلی پر منعقد ہوئی جس میں شرہ کے علماء کرام ‘ مشائخین عظام ‘ سیاسی ‘ سماجی و مذہبی قائدین کے علاوہ ججس ‘ وکلاء اور صحافتی برادری و دیگر معززین نے شرکت کی جن میں قابل ذکر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست ‘ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست ‘ قدیم دیوان جی اجمیر شریف سید صولت حسین چشتی کے جانشین حضرت سید غیاث الدین چشتی ‘مشیر حکومت تلنگانہ وینوگوپال چاری ‘ سابق وزیر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ‘ سابق وزیر محمد علی شبیر ‘ جناب فاروق حسین ایم ایل سی ‘ صدر نشین وقف بورڈ الحاج محمد سلیم ‘ سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ مولانا شاہ افضل بیابانی خسرو پاشاہ ‘ جماعت اسلامی کے حامد محمد خاں ‘ سابق ایم پی سید عزیز پاشاہ ‘ مولانا سید طارق پاشاہ قادری ‘ مولانا علی قادری ‘ مولانا مرتضی پاشاہ قادری ‘ مولانا خضر پاشاہ قادری ‘ محمد فیروز خان ‘ راشد خان ‘ عثمان محمد خان ‘ عثمان الہاجری ‘ مولانا رضوان پاشاہ امام مکہ مسجد ‘ محمد واجد حسین ‘ ایس کے افضل الدین ‘ حنیف علی رکن سنٹرل وقف کونسل ‘ جناب علی مسقطی ‘ منان مسقطی ‘ عادل مسقطی ‘ حسن پہلوان ‘ سید سلیم ‘ رام چندر راو ‘ محمد مظفر علی خان ‘ و دیگر کے علاوہ مجلس بچاو تحریک کے کارکن و قائدین شامل ہیں۔ مہمانوں کا استقبال والد عروس جناب مظفر اللہ خان شفاعت ایڈوکیٹ کے علاوہ صدر مجلس بچاو تحریک مجید اللہ خاں فرحت ‘ ڈاکٹر مجاہد اللہ خان ‘ امجد اللہ خان خالد کے علاوہ دیگر افراد خاندان نے کیا ۔