جموں :عالمی شہرت یافتہ افسانہ نگار، مترجم، شاعر اور نقاد مظفر حنفی کے نام پر عالمی تحریک اردو تنظیم نے مظفر حنفی عالمی اردو ایوارڈ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو اپریل 2021 کے پہلے ہفتے میں دیا جائے گا۔یہ اطلاع آج یہاں جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے ۔ریلیز کے مطابق عالمی تحریک اردو کے صدر ڈاکٹر ذاکر ملک بھلیسی نے عالمی تحریک اردو کے فیس بک لائیوپر اس ایوارڈ کا اعلان کیا۔ انھوں نے بتایا کہ عالمی تحریک اردو کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 30 جنوری کو منعقد ہوا تھا جس میں یہ فیصل کیا گیا تھا کہ اس سال سے عالمی تحریک اردو مظفر حنفی عالمی اردو ایوارڈ شروع کرے گی۔