مظفر پور کے ڈی ٹی او کی رہائش پر چھاپہ ،48لاکھ روپے نقد سمیت سونا چاندی برآمد

   

پٹنہ: آمدنی سے زائد املاک کے معاملے میں بہار ریاستی ویجی لینس انوسٹی گیشن بیورو نے آج مظفر پور کے ضلع ٹرانسپورٹ افسر ( ڈی ٹی او) رجنیش لال کے پٹنہ اور مظفر کے نجی رہائش پر ایک ساتھ چھاپے ماری کر کے لگ بھگ 48 لاکھ روپے نقد کے ساتھ ہی سونے ۔ چاندی کا بسکٹ برآمد کیاہے ۔بیوروذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایاکہ آمدنی سے زائد املاک حاصل کرنے کے معاملے میں ڈی ٹی او مسٹر لال کے دار الحکومت پٹنہ کے کنکڑ باغ تھانہ علاقہ اور مظفر پور شہر واقع ان کی ذاتی رہائش پر ایک ساتھ چھاپے ماری کی گئی ہے ۔ چھاپے ماری ابھی بھی جاری ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ پٹنہ واقع رہائش سے 48 لاکھ روپے نقد کے ساتھ ہی کثیر مقدار میں سونے اور چاندی کے بسکٹ برآمد کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مختلف بینکوں کا کھاتہ اور سرمائے سے متعلق دستایوزات بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ وہیں ایک پسٹل بھی برآمد کیا گیاہے ، جس کے لائسنس کی جانکاری حاصل کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ ٹرانسپورٹ محکمہ نے اس سال کے 9 مارچ کو مظفر پور کے ڈی ٹی او مسٹر لال کو سارن کے ڈی ٹی او کا بھی چارج سونپا تھا ۔ اس کے بعدوہ س سارن ضلع کابھی کام سنبھال رہے تھے ۔