مظلوموں کی آواز جسٹس ایچ سریش چل بسے

   

ممبئی12جون(سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی ہائی کورٹ کے سابق جج ہسبٹ سریش کا گزشتہ شب انتقال ہوگیا۔ وہ 91 سال کے تھے ۔بابری مسجد کی شہادت کے بعد ممبئی میں ہونے والے دونوں دورکے فرقہ وارانہ فسادات کی ایک آزاد پینل نے بھی تحقیقات کی جس کے سربراہ تھے جبکہ سر ی کرشنا کمیشن کی کارروائی میں بھی پیش پیش رہے ،ہمیشہ مظلوموں کے لیے آواز اٹھانے میں پیچھے نہیں رہے ۔ جسٹس پڑوسی کرناٹک میں پیدا ہوئے ، اعلیٰ تعلیم اور وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ابتدا میں بمبئی سٹی سول کورٹ میں پریکٹس کی یہاں تک کہ وہ گورنمنٹ لاء کالج میں پارٹ ٹائم پروفیسر کی حیثیت سے کام کرتے رہے بالآخرانہوں نے سول عدالت سے بحیثیت جج استعفیٰ دے دیا اور بمبئی ہائی کورٹ میں پریکٹس کرنا شروع کردی۔ وہ 1991 میں ریٹائر ہوئے تھے ۔لیکن انسانی حقوق کے لیے کمربستہ رہے ۔جسٹس سریش کو انسانی حقوق کا چیمپئن کہا جاتا تھا۔ ممبئی کے خونریز فسادات کے انکوئری کمیشن کی سست رفتاری کے مدنظر ایک آزاد پینل کے تحت تحقیقات کا حصہ رہے ،جس نے حکومت،انتظامیہ،پولیس اور دائیں بازو کی سیاسی پارٹیوں اور تنظمیوں کا فسادات کے لیے موردالزام ٹھرایا تھا۔