مظلوم خواتین سے انصاف رسانی کویقینی بنانے کے موثر اقدامات

   

نظام آبادمیں بھروسہ سنٹرکا افتتاح ‘ریاستی وزیرجے کرشنا رائو‘محمدعلی شبیرحکومتی مشیرکاخطاب

نظام آباد :19/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع انچارج وزیر جوپلی کرشنا راؤ نے نظام آباد ٹاؤن میں کمشنریٹ آفس میں گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر، ڈی جی پی جتیندر کے ہمراہ بھروسہ سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جوپلی کرشنا راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھروسہ سنٹر کے ذریعے خواتین کو تحفظ کے ساتھ ساتھ انصاف بھی فراہم کیا جائے گا کانگریس حکومت کی جانب سے خواتین کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے اس طرح کے سنٹرس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے ان مراکز کے ذریعے خدمات فراہم کی جائیں گی۔ نظام آباد ضلع میں بھروسہ سنٹر کی تعمیر کے لیے 2.10 کروڑ روپے خرچ کرتے ہوئے اس کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے یہ حکومت کا ایک بہترین کارنامہ ہے مظلوم خواتین کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے یہ سنٹرس بہتر کارآمد ثابت ہوں گے۔اس موقع پر محمد علی شبیر نے کہاکہ بھروسہ کیندر کے ذریعے متاثرہ خواتین اور لڑکیوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے پڑے پیمانے پر اقدامات کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھروسہ مراکز میں تلنگانہ ملک میں سرفہرست ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں اب تک رجسٹرڈ ہونے والے تمام POCSO کیسوں کی کونسلنگ کے ذریعے ان میں اعتماد پیدا کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ متاثرہ خواتین کو معاوضہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے معاشی طور پر پسماندہ خواتین کو مالی طور پر بھی امداد فراہم کی جا رہی ہے فوکس کیسوں میں جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل کی سزا بھی دلائی جا رہی ہے ۔ریاست گیر سطح پر خواتین اور لڑکیوں کو اس طرح کی سہولت ماضی میں کبھی بھی فراہم نہیں کی گئی تھی اس موقع پر ڈی جی پی جتیندر نے کہا کہ بھروسہ سنٹر میں پروفیشنل اسٹاف 216، پولیس سٹیشن میں 29، کلینیکل فیڈ بیک کال سنٹر میں 2 ملازمین کام کریں گے۔ بھروسہ پی ایم یو کے عملے کے 7 ارکان عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت دستیاب رہیں گے ۔ڈی جی پی مسٹر جتندر نے بتایا کہ ریاست میں اب تک 6910 پوکسو کیس درج کئے گئے ہیں۔ عصمت ریزی کے 1770 کیس رپورٹ کیسس درج کیے گئے۔ اور دیگر کیسز 11663 ہائے ان میں گھروں حراساں اور دیگر مقدمات درج کئے گئے اب تک 290 افراد کو سزا جلائی گئی ہے 4516 متاثرین نے معاوضے کے لیے درخواستیں پیش کیا ہے انہوں نے بتایا کہ اب تک 2411 افراد کو 7 کروڑ 32 لاکھ 87 ہزار روپے معاوضے کے طور پر رقم ادا کی گئی ہے ۔ ریاست گیر سطح پر 28 سنٹرس کام کر رہے ہیں ۔اس موقع پر انچارج پولیس کمشنر شریمتی سندھو شرما ،ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کے علاوہ دیگر پولیس عہدیدار بھی موجود تھے۔