معاشرہ میں امن کا پیغام پہنچانے کی کوشش

   

مدرسہ ریاض الاسلام ضلع نلگنڈہ میں طلبہ کا پروگرام، حافظ محمد خالد احمد ایڈوکیٹ کا خطاب

نلگندہ۔21 /ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم عالمی امن کے موقع پر مولانا ابوالکلام آزاد بالفر سوسائٹی سوریا پیٹ کی جانب سے مدرسہ ریاض الاسلام ویملا پلی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا.جس کی صدارت حافظ محمد خالد احمد ایڈوکیٹ نے کی ۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہ دنیا کا ہر انسان امن چاہتا ہے ۔ہر کوئی دنیاوی مسئلہ امن و شانتی سے حل کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی شخص تشدد کے ذریعے کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے ۔نبی پاک ﷺنے بھی .امن کی تلقین کی ہے.کوئی ایسا مذہب نہیں.جو امن کا پیغام نہ دے.تشدد کا راستہ صرف ایسے لوگ اختیار کرتے ہیں۔جن کو کوئی مذہب سے نہ انسانیت سے ان کا واسطہ ہے.ناظم مدرسہ ہذا مولانا اسرار الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم امن کا پروگرام انعقاد عمل میں لانے سے اولیاء طلبہ میں شعور پیدا ہوتا ہے اور معاشرے میں بھی امن کا پیغام پہنچتا ہے۔مدرسے میں پروگرام کے انعقاد پر سوسائٹی کہ ذمہ داروں کو انہوں نے مبارکباد دی۔اس موقع پر مقامی سرپنچ جاڑا راملو یادو.وارڑ ممبر پٹا سندیپ.شیخ لطیف.و دیگر نے بھی خطاب کیا.بعد ازاں اولیاء طلبہ میں سوسائٹی کی جانب سے نوٹ بکس.پینسل ای ریزر.چاکمر.تقسیم کیے گئے.اس موقع پر قدوس ،مجید ،آواز کمیٹی ضلع سیکرٹری جہانگیر دیگر موجود تھے۔