حیدرآباد : /6 نومبر (سیاست نیوز) معاشی پریشانی سے تنگ آکر ایک شخص نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس بیگم پیٹ کے مطابق 55 سالہ جی کنکیا ساکن ارجن نگر بال امرائی بیگم پیٹ جو معاشی پریشانیوں کا شکار تھا اور وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ اپنے حالات سے تنگ آکر /2 نومبر کو اپنے مکان کی چھت پر ترپن ٹائین آئیل چھڑک کر اپنے جسم کو آگ لگالی تھی اور آگ کی شدت سے چیخ و پکار کرنے لگا ۔ اس واقعہ کو دیکھ کر کنکیا کے افراد خاندان نے اس کے جسم پر لگی آگ کو فوری طور پر بجھاکر گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ اتوار کی صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس بیگم پیٹ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔