معاشی طور پر پسماندہ طلبہ کو اسکالرشپس

   

حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) معاشی طور پر پسماندہ طالبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے آئیل اینڈ نیچورل گیس کارپوریشن ( آر این جی سی ) فاؤنڈیشن سی ایس آر کے تحت اسکالرشپ دی جارہی ہے ۔ سال 2020-21 تعلیمی سال کیلئے ہونہار طلبہ میرٹ بیسیس پر اسکالرشپ پروگرام کے تحت اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ خواہشمند امیدوار 5 ستمبر سے قبل درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ انجینئیرنگ ، ایم بی اے ، ایم بی بی ایس یا پھر ماسٹرس ان جیالوجی ، جیوفزیکس پروگرامس میں سال اول کے طلبہ اس طرح گذشتہ تعلیمی سال میں 60 فیصد سی جی پی اے او جی پی اے حاصل کرنے والے طلبہ اس اسکالرشپ کیلئے اہل ہوں گے ۔ جنرل او بی سی 2 لاکھ سے کم سالانہ آمدنی لازمی ہے ۔ ایس سی ایس ٹی کیلئے ساڑھے چار لاکھ شرط رہے گی ۔ امیدوار کی عمر یکم جولائی تک 30 سال سے زیادہ نہ ہو ۔ اس پروگرام کے تحت 500 طلبہ کا انتخاب کرتے ہوئے ماہانہ سالانہ 48 ہزار یعنی ماہانہ 4 ہزار روپئے اسکالرشپ دی جائے گی ۔ اسکالرشپ میں 50 فیصد لڑکیوں کو دی جائے گی ۔ آن لائین اور پوسٹ کے ذریعہ درخواست دینا ہوگا ۔ درخواست کی آخری تاریخ 5 ستمبر 2021 ہے ۔ ویب سائیٹ
www.ongcindia.com
پر ملاحظہ کریں۔ A