معروف کرکٹر یوسف پٹھان مغربی بنگال کے بہرام پور سے جیت گئے

   

کولکتہ: یوسف پٹھان نے کرکٹ کے میدان کے بعد اب سیاست کے میدان میں بھی دھوم مچادی۔ لوک سبھا انتخابات 2024ء میں مغربی بنگال کے بہرام پور حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی درج کی ہے۔ وہ بہرام پور سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ یوسف پٹھان کو چار لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔ انہوںنے کانگریس کے قدآور رہنما ادھیر رنجن چودھری کو تقریباً 60 ہزار ووٹوں سے شکست دے دی۔