معروف کمپنی کاروی کے دیوالیہ کے بعد 95 ہزار صارفین کو مشکلات

   

ہزاروں افراد کا سرمایہ خطرہ میں ، لائسنس کو دوبارہ حاصل کرنے مالکین اور پرموٹرس کوشاں
حیدرآباد۔3ڈسمبر(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کی معروف کمپنی کاروی کا دیوالیہ نکلنے کے بعد حصص بازار میں ان کے تجارتی لائسنس کو منسوخ کردیا گیا جس کے سبب ملک اور بیرون ملک کے 95000 صارفین کو کمپنی کے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کاروی کو درپیش مشکلات کے سبب جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس سلسلہ میں ماہرین کا کہناہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کاروی کی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے اور کاروی کے توسط سے حصص بازار میں تجارت کرنے والوں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ کاروی کمپنی کے انتظامیہ نے سیبی کے احکام کے خلاف SAT سے رجوع ہوتے ہوئے کمپنی کو تجارت جاری رکھنے کی اجازت فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنے صارفین کو نقصان سے بچانے کیلئے متعدد اقدامات کا منصوبہ رکھتی ہے جس پر عمل آوری اسی صورت میں ممکن ہے جب کمپنی کی تجارت کا سلسلہ جاری رہے ۔تفصیلات کے مطابق کاروی کی تجارت کے اجازت نامہ کو مسترد کرنے کی وجہ کمپنی کے 2300 کروڑ کے نقصانات ہیں اور ان نقصانات کے سلسلہ میں کہا جا رہاہے کہ کمپنی ان کی پابجائی کے لئے اپنا ذاتی تجارتی منصوبہ اور حکمت عملی تیار کئے ہوئے ہے لیکن تجارتی لائسنس کی تنسیخ کے نہ صرف کمپنی بلکہ حصص بازار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے اور سرمایہ کارو ں کو جو کاروی کے ذریعہ حصص بازار میں اپنی تجارت کرتے تھے انہیں یومیہ مشکلات کا سمنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ حصص بازار میں تجارت میں ہونے والے نقصانات روزانہ کے اساس پر ہوتے ہیں اور کمپنی کو اس بات کا خوف ہے کہ اس طرح کے احکامات سے صورتحال مزید ابتر ہوجائے گی اسی لئے کمپنی کی جانب سے SATمیں داخل کی گئی درخواست پر فوری سماعت کی اپیل کی گئی ہے اور امکان ہے کہ ٹریبونل جاریہ ہفتہ ہی اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے احکام جاری کرسکتا ہے کیونکہ KARVYصرف ایک کمپنی نہیں ہے بلکہ اس کمپنی سے کئی لوگوں کا مستقبل اور کمپنی کے توسط سے تجارت کرنے والے ہزاروں لوگوں کا سرمایہ جڑا ہوا ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ حصص بازار میں تجارت نہ کرنے کے دینے کے سبب کاروی کو مزید بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور ان نقصانات سے بچنے اور سرمایہ کارو ںکو ہونے والے نقصانات سے بچانے کیلئے کمپنی کے مالکین اور پروموٹرس کی جانب سے تجارت کو جاری رکھنے کی اجازت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔