حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : انصاف کے لیے ایک خاتون نے اپنے معصوم بچہ کے ساتھ شوہر کے گھر کے سامنے احتجاج کیا جس کی کمیونسٹ جماعت سی پی ایم کے علاوہ دلت تنظیموں نے مکمل تائید و حمایت کی ۔ ضلع نظام آباد ناگارام موضع کی خاتون سواتی نے بتایا کہ ڈگری تعلیم حاصل کرنے کے دوران اس کی شیوا کرشنا سے ملاقات ہوئی جو چند دن بعد محبت میں تبدیل ہوگئی ۔ ہم دونوں نے نظام آباد آریا سماج میں شادی کرلی ۔ ہمیں ایک بیٹا بھی پیدا ہوا ہے ۔ اس کے بعد میرے شوہر میں تبدیلی آئی اور وہ دوسری لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوگیا اور اس سے شادی کرنے کی تیاری کررہا ہے ۔ جس کے خلاف وہ احتجاج کررہی ہیں ۔ سواتی نے بتایا کہ وہ دلت طبقہ سے تعلق رکھتی ہیں اس لیے سسرال والے انہیں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ اور میرے شوہر کی دوسری شادی کرارہے ہیں ۔ احتجاج کے دوران سواتی کا شوہر شیوا کرشنا وہاں پہونچا بڑوں کے درمیان بیٹھ کر بات چیت کرنے کا تیقن دیا جس پر سواتی احتجاج سے دستبرداری ہوگئی ۔۔ ن