نظام آباد۔ ایک معمر خاتون کے گلے سے مرچ پاؤڈر چھڑک کر طلائی زیورات لے کر فرار ہونے والی ملزمہ کو نظام آباد پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ کردیا۔ کمشنر پولیس کے آر ناگاراجو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ III ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک معمر خاتون گنگو بائی کے مکان پر نامعلوم سارقین نے مرچ پاؤڈر چھڑک کر اس کے گلے سے ڈھائی تولہ کی طلائی چین لے کر فرار اختیار کی گئی ہے۔ متاثرہ کی شکایت پر III ٹاؤن سب پولیس سائی ناتھ نے مقام واردات کا معائنہ کیا ۔ وہاں پر دستیاب مرچ پاؤڈر جو نیوز پیپر میں رکھا ہوا تھا اس کی بنیااد پر تحقیقات کا آغاز کیا۔ اسی مکان کی بالائی منزل پر کرایہ دار راجہ بائی عرف راجمنی پر شک و شبہات کرتے ہوئے پولیس نے اس کے مکان کی تلاشی لیتے ہوئے اس سے پوچھ تاچھ کرنے پر اس نے اقبال جرم کرلیا اور اس کے قبضہ سے طلائی چین برآمد کرلی۔ اس موقع پر نظام آباد ٹاؤن سرکل انسپکٹر کے کرشنا، سب انسپکٹر ڈی سائی ناتھ ، کانسٹبلس شاکر علی، ایم وینکٹ، پرساد کی کمشنر پولیس کے آرناگاراجو نے ستائش کرتے ہوئے اس معمہ کو حل کرنے پر مبارکباد دی۔