معمولی سی غفلت ریاست کو 50 سال پیچھے کردے گی : چیف منسٹر

   

کے چندر شیکھر راؤ کے طوفانی انتخابی دورے اور عوام سے خطاب
حیدرآباد /27 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ ووٹرس کی معمولی سی غفلت تیز رفتار ترقی کرنے والے تلنگانہ کو بڑے خطرے میں ڈال سکتی ہے ۔ کانگریس پر بھروسہ کیا گیا تو ترقی کی رفتار سست ہوجائے گی ۔ فلاحی اسکیمات کو ختم کردیا جائے گا ۔ بی آر ایس پر بھروسہ کیا گیا تو موجودہ فلاحی اسکیمات نہ صرف برقرار رہیں گی اور نئی اسکیمات 400 روپئے میں پکوان گیس 5 لاکھ روپئے کا انشورنس ، خواتین کو ماہانہ 3000 روپئے کی مالی امداد حاصل ہوگی ۔ ساتھ ہی راشن کارڈ سے باریک چاول بھی سربراہ ہوگا ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے آج تین اسمبلی حلقوں وردھنا پیٹ ، محبوب آباد اور پالیر میں انتخابی جلسوں سے خطاب میںصدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی ، کانگریس رکن پارلیمنٹ اُتم کمار ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں مخالف کسان قرار دیا ۔ ریتو بندھو اور دلت بندھو روک دینے کی الیکشن کمیشن سے شکایت کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسان اور دلت طبقات غور کریں کہ ان کے دوست کون ہے اور دشمن کون ہیں ۔ بی آر ایس دلت بندھو اور ریتو بندھو دے رہی ہے اور کانگریس اس میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے اگر غلطی سے بھی ان کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ کیا گیا تو دلت بندھو اور ریتو بندھو اسکیم ختم کردی جائے گی ۔ 24 گھنٹے سربراہ ہونے والی برقی صرف 3 گھنٹوں تک محدود ہوجائے گی ۔ انہوں نے ضلع کھمم میں پارٹی تبدیلی کرچکے پی سرینواس ریڈی اور ٹی ناگیشور راؤ کو بھی تنقید کا نشانہ کر پارٹی تبدیل کرنے والوں کو سبق سکھانے کا عوام کو مشورہ دیا ۔ ( باقی سلسلہ صفحہ 8 پر )