معین علی کی ٹسٹ ٹیم میں واپسی

   

لندن۔ انگلینڈ کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر معین علی ٹسٹ سبکدوشی سے واپسی کرلی ہے اور آسٹریلیا کے خلاف 16 جون کو شروع ہونے والے ایشز ٹسٹ کے پہلے دو ٹسٹ مقابلوں کیلئے ٹیم میں شامل ہو گئے۔ معین علی نے جیک لیچ کی جگہ لی، جنہیں زخمی ہونے کے بعد ٹیم سے باہر ہونا پڑاہے۔ ۔ اتوارکو 16 کھلاڑیوں پر مشتمل اصل اسکواڈ میں کمر کے نچلے حصے میں اسٹریس فریکچر کے بعد لیچپانچ میچوں کی ایشز ٹسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا واروک شائرکے اسپن بولنگ آل راؤنڈر معین علی کو آسٹریلیا کے خلاف جمعہ 16جون 2023 کو ایجبسٹن میں شروع ہونے والے ایشز کے پہلے دو ٹسٹ میچوں کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 2021 کے موسم گرما کے آخر میں ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہونے والے35 سالہ آل راؤنڈر نے ٹسٹ کپتان بین اسٹوکس، ٹسٹ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم اور انگلینڈ مینز کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی کے ساتھ بات چیت کے بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔