بلقان ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین نے مغربی بلقان کی 6 ریاستوں کو یونین میں شمولیت کی ایک مبہم سی امید دلائی ہے۔ یورپی کے سربراہان مملکت و حکومت نے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران ان ریاستوں کو یورپی تناظر میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تاہم اختتامی اعلامیے میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کب تک ان ممالک کو اس یونین میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب یورپی رہنماؤں نے سربیا، بوسنیا ہرزیگووینا، مونٹینیگرو، کوسوو، البانیہ اور مقدونیا زور دیا ہے کہ بلقان کے لیے اضافی امداد کا دارومدار ان ممالک میں قانون کی حکمرانی سے ہے۔