کولکاتہ: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حلف برداری کے بعد اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد ریاست بھر میں ٹرین سرویس معطل کرنے اعلان کیا ہے ۔ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کولکاتاشہر میں میٹرو سرویس بحال رہیں گے مگر ٹرین کی تعداد نصف کردی گئی ہے ، اس کے علاوہ روڈ ٹرانسپورٹ جاری رہے گا۔اس کے علاوہ بینک کھولے رہیں گے مگر صبح دس بجے سے دوپہر 2بجے تک ۔کورونا کی صورت حال پر ہر روز جائزہ لیا جائے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ وزیراعظم مودی کو خط لکھ کر ایک بار پھر مطالبہ کریں گی کہ ریاست کے ہر شہری کو مفت میں کورونا ویکسین فراہم کی جائے ۔