مغربی فرانس میں سیاحوں کو لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار

   

پیرس: فرانس میں لوئر۔اٹلانٹک کے مغربی ڈپارٹمنٹ میں منگل کو ایک سیاحتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں تین افراد سوار تھے ۔مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے ۔فرانس بلیو کے مطابق، طیارہ مبینہ طور پر لوئر۔اٹلانٹک ڈپارٹمنٹ میں نانٹیس اور لا باؤلے کے درمیان منگل کی دوپہر کے قریب لاپتہ ہو گیا۔مقامی حکام نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے طیارے کا ملبہ سمندر میں 3 سے 4 میٹر گہرائی میں پایا تاہم منگل کی شام کو خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔جہاز میں سوار افراد کے بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔فرانس میں بیورو آف انکوائری اینڈ اینالیسس فار سول ایوی ایشن سیفٹی (بی ای اے ) نے پہلے ہی حادثے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

افغانستان میں سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت
کابل :افغانستان کے شمالی صوبہ بلغان میں بدھ کو ایک کار حادثہ میں تین مسافروں کی موت ہو گئی اور دیگر ایک زخمی ہو گیا۔ ایک افسر نے یہ اطلاع دی ۔صوبائی پولس ترجمان مولوی سر احمد برہانی نے کہا کہ یہ حادثہ صوبائی راجدھانی پل خمری کے باہری علاقہ خواجہ الوان میں اس وقت ہوا ، جب لاپرواہی سے کار چلانے کے دوران ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا ۔ اس حادثہ میں تین مسافروں کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔