مغربی کنارے پر اور ایک طوفان دے سکتا ہے دستک، نسوگا طوفان پر ممبئی اور گجرات انتہائی چوکس
امفان طوفان کے مغربی بنگال اور اڈیشہ سے گزرے ہوئے زیادہ دن نہیں گزرے ہی نہیں جبکہ مغربی کنارے پر اور ایک طوفان دستک دے رہا ہے، بحیرہ عرب میں میں ہوا کے کم دباؤ کے سبب نسرگا طوفان شدت رخ اختیار کر رہا ہے، تین جون کو یہ طوفان شمالی مہاراشٹر اور گجرات میں ٹکرا سکتا ہے اس کے پیش نظر گجرات اور مہاراشٹر میں انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع سے یہ اطلاع ملی ہے کہ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو سمندر کی طرف نہ جانے کی اپیل کی ہے، ان علاقوں میں این ڈی ار ایف کی ٹیموں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے، سائنس دانوں کی مانے تو اسکی رفتار فی گھنٹہ سات کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔
مزید جاننے کےلیے ویڈیو دیکھیں۔
