اورنگ آباد: فلم چھاوا کی ریلیز کے بعد مہاراشٹرا میں مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر کا مقبرہ خطرے میں پڑ گیا ہے، جسے ہندو انتہا پسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق بجرنگ دل نے اورنگ زیب کے مقبرے کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے، جس سے مہاراشٹرا میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ مہاراشٹرا حکومت نے حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بعض رہنماؤں پر پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں اور خلدآباد میں واقع مقبرے پر ایس آر پی ایف کا ایک دستہ تعینات کر دیا ہے۔ مقبرے کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والے ملند ایکبوٹے پر 5 اپریل تک چھترپتی سمبھاج نگر ضلع میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔کانگریس نے مقبرے کو ہٹانے کی مخالفت کرتے ہوئے وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔