مفت سہولیات پر ایوان کو بحث کرنے کی ضرورت : دھنکڑ

   

نئی دہلی: چیرمین جگدیپ دھنکڑ نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ امن و قانون ، خوشامد، جسے اکثر مفت سہولت کہا جاتا ہے ، پر اس ایوان کو غور و خوض کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ خرچ کے لئے سرمایہ دستیاب ہونے پر ہی ملک ترقی کرتا ہے ۔ دھنکڑنے ایوان میں ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ تبصرہ اس وقت کیا، کیا جب سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو نے ایم پی فنڈ کو بڑھا کر 20 کروڑ روپے سالانہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ پروفیسر یادو نے کہا کہ پہلے ایک ہینڈ پمپ لگانے پر 15 ہزار روپے کا خرچ آتا تھا لیکن اب یہ بڑھ کر 85 ہزار سے ایک لاکھ روپے ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی فنڈ سے مختلف کاموں کے لئے روزانہ سینکڑوں لوگ آتے ہیں لیکن لاگت میں اضافہ اور فنڈز کی کم دستیابی کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے جس کا براہ راست اثر لوک سبھا الیکشن پر پڑتا ہے اور اس کی وجہ سے تقریباً ایک تہائی اراکین پارلیمنٹ الیکشن ہار جاتے ہیں۔