مفرور فلسطینی قیدیوں کی تلاش میں سکیورٹی سخت

   

یروشلم : شمالی اسرائیل کی گِلبوآ جیل سے چھ عسکریت پسند فلسطینی قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد مغربی کنارے پر مزید اسرائیلی فوجیوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ اسرائیل کے آرمی چیف اَویف کوخاوی کے مطابق قیدیوں کی تلاش میں تعینات کیے گئے اِن جنگی فوجی دستوں کو اضافی نگران دستے اور کچھ طیارے مزید مدد فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری اور داخلی خفیہ ایجنسی بھی ان قیدیوں کے خلاف سرچ آپریشن میں سرگرم عمل ہے۔ اس طرح فلسطینی علاقوں میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔