مقامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہی پٹنا پرگتی پروگرام کا انعقاد

   

گریٹر ورنگل کے 36ڈویژن میں اجلاس سے ڈپٹی میئر رضوانہ شمیم کا خطاب
ورنگل :۔گریٹر ورنگل کے 36ڈویژن میں ڈپٹی میئر رضوانہ شمیم مسعود کی زیر صدارت چنتل کمیٹی ہال میں پٹنا پرگتی اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر انہوںنے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے ہی پٹنا پرگتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جو یکم جولائی سے 10جولائی تک منعقد ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ ریاستی چیف منسٹر کے سی آر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اسکیمات روبہ عمل لارہے ہیں اس سے استفادہ کرنے کی ضرور ت ہے ۔خصوصی طور پر پٹنا اور پلے پرگتی پروگرام کے ذریعہ راست مسائل کی یکسوئی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔مقامی مسائل کوعوام کے دہلیز پر پہنچ کر پٹنا پرگتی پروگرام کے ذریعہ اس کی یکسوئی عمل میں لانے کی سہولت میسر ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ رکن اسمبلی ورنگل ایسٹ این نریندر کی قیادت میں بہتر منصوبہ بندی کی جارہی ہے تمام ڈویژنس کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔بعدا زاں انہوںنے ڈویژن کے مختلف علاقوں و محلوں کا دورہ کرتے ہوئے مقامی عوام سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سے متعلق جانکاری حاصل کی اور اس کی یکسوئی کے لئے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔اس پروگرام میں پٹنا پرگتی ڈویژن اسپیشل آفیسر بونوت راجو نائک ،ٹی آر ایس پارٹی قائدین سید مسعود ،محمد چاند پاشاہ ،سمینا ،لاونیا ،روی ،نرسمہا چاری ،منی ،انیل ،گلبا ،مولا ،محمد انکوش ،کرشنا ،جمپیا ،آنگن واڑی ٹیچرس ،آر پیز ،سانٹیشن جوان رمیش ،میونسپل ،الیکٹریسٹی ملازمین اور دیگر موجود تھے ۔