میدک۔ احاطہ عدالت نرساپور ضلع میدک میں قومی لوک عدالت کا قیام عمل میں آیا جونئیر سیول جج عدالت نرساپور محترمہ کے انیتا کی زیر صدارت منعقد ہوگی لوک عدالت میں باہمی رضامندی سے 5 ہزار سے زائد مقدمات کی کامیاب یکسوئی کرے گی ۔ اس موقع پر کوری پلی ایس بی آئی کے اسسٹنٹ منیجر الحاج نعمت اللہ خان کو عدالت سے منسلک مقدمات کی یکسوئی کروانے میں اپنی جانب سے مساعی کرنے پر جونئیر سیول جج محترمہ انیتا نے شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے زبردست تہنیت پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے اوقات کو قیمتی جانتے ہوئے عدالتوں سے چکر کاٹتے ہوئے ضائع نہ کریں ۔ اس پروگرام میں اسسٹنٹ پبلک پراسکیوٹر راگھویندر ، سینئیر ایڈوکیٹ نوٹری جناب اقبال علی ظفر ، دیگر وکلاء سرینواس گوڑ ، شنکر ریڈی ، اے سرینواس ، سواروپا ، ست نارائن سدھاکر کے علاوہ دیگر شریک تھے ۔ جناب نعمت اللہ کو توصیف نامہ بھی عطا کیا گیا ۔