لندن : برطانوی حکام نے کہا ہے کہ ریپ اور فراڈ کے کیس سے بچنے کے لیے خود کو مردہ ثابت کرنے والے امریکی شہری کو سکاٹ لینڈ فرار ہونے سے پہلے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔امریکی نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق نکولس الاہوردیان کو نکولس روسی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور جمعرات کو گلاسگو میں گرفتار ہونے کے بعد ان کی ضمانت منسوخ ہو گئی تھی۔اسکاٹ لینڈ کے حکام کے مطابق انہیں ابتدائی سماعت کیلیے دوبارہ 10 فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ مکمل سماعت 17 فروری کو ہوگی۔نکولس الاہوردیان کو پہلی مرتبہ دسمبر میں کوئین الزبتھ یونیورسٹی ہاسپٹل گلاسگو میں گرفتار کیا گیا تھا جہاں ان کا کورونا وائرس کا علاج ہو رہا تھا اور انہیں علاج کے لیے ضمانت دی گئی تھی۔ پولیس ا?فیسر الیسٹیر نوبل کا کہنا ہے کہ ’ضمانت اس لیے دی گئی تھی کہ نکولس الاہوردیان چند ہفتے ہسپتال میں اپنا علاج کروا لیں، لیکن ڈاکٹر نے کہا ہے کہ یہ علاج جیل میں بھی ہو سکتا ہے۔‘