ملائم سنگھ کی چھوٹی بہونےاعظم خان کو دیا مشورہ- رما دیوی سے معافی مانگنے سے چھوٹا نہیں ہوگا قد

,

   

سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے اتوارکو رامپور سے رکن پارلیمنٹ اورسماجوادی پارٹی کے قدآورلیڈراعظم خان کو خاتون رکن پارلیمنٹ رما دیوی کےخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کےلئےمعافی مانگنے کا مشورہ دیا ہے۔ اپرنا یادو نےکہا کہ اعظم خان ایک بڑے لیڈرہیں۔ اس طرح سے نازیبا الفاظ پران کورما دیوی سے معافی مانگنی چاہئے۔

اپرنا یادو کہتی ہیں کہ اعظم خان اگرمعافی مانگ لیں گےتوان کا قد کم نہیں ہوجائے گا۔ انہوں نےکہا کہ مجھےلگتا ہے کہ اعظم خان صاحب کافی منجھے ہوئے سیاستداں ہیں۔ انہیں اس طریقےکی بات نہیں کہنی چاہئے تھی۔ اگر وہ (رما دیوی) معافی کےلئے کہہ رہی ہیں توانہیں معافی مانگ لینی چاہئے.

ملائم سنگھ کی چھوٹی بہواپرنا یادو نےکہا کہ مجھے نہیں معلوم کی انہوں نے ایسا کیوں کہا۔ انہیں اکسایا بھی نہیں گیا اوروہ ایک اچھے مقرربھی مانے جاتے ہیں۔ اعظم خان کوپتہ ہونا چاہئےکہ پارلیمنٹ میں ان سےکیسے برتاو کی امید کی جاتی ہے اورانہیں معافی مانگنی چاہئے۔ اس سےقبل بھی جب اعظم خان نےرامپورمیں جیا پردہ کو لےکرعوامی جلسے میں تبصرہ کیا تھا تب بھی اپرنا یادونے مخالفت کی تھی اورسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوسےاعظم خان کے خلاف کارروائی کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔ اپرنا یادوبھی سیاست میں سر گرم ہیں، وہ لکھنوکینٹ سےاسمبلی کا الیکشن بھی لڑچکی ہیں۔

دراصل لوک سبھا میں جمعرات کوتین طلاق بل پربحث کےدوران رامپورسے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان نےاسپیکرکی کرسی پربیٹھی رما دیوی پرذاتی اور متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ اسے لےکرپارلیمنٹ میں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ حالانکہ اعظم خان نے اسی وقت رما دیوی کواپنی پیاری بہن کہہ کربات ختم کرنے کی کوشش بھی کی تھی، لیکن یہ معاملہ طول پکڑگیا۔

واضح رہے کہ لوک سبھا میں اسپیکرکی کرسی پربیٹھی رما دیوی پرکیا گیا نازیبا تبصرہ رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو بھاری پڑسکتا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ رما دیوی نے اعظم خان کوپوری مدت کاریعنی آئندہ پانچ سال تک لوک سبھا سےمعطل کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔ کئی خواتین اراکین پارلیمنٹ نےایوان میں اعظم خان کے بیان کی مذمت کی اوراسپیکراوم برلا سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔