کوالالمپور : جنوب مشرقی ایشیائی ملک ملائیشیا میں ایک 22 سالہ نوجوان کی 48 سالہ سابق ٹیچر سے شادی کی خبر شہ سرخی بن گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد دانیال احمد علی کی اپنے مستقبل کی اہلیہ جمیلہ محمد سے 2016 میں پہلی ملاقات کلاس روم میں ہوئی تھی۔ جو نوجوان کی ملائی زبان کی جونیئر ہائی اسکول میں استاد تھیں۔ دونوں کے درمیان ایسے کوئی رومانوی تعلقات نہ تھے، حالانکہ دانیال احمد کے دعوے کے مطابق اسے اب بھی یاد ہے کہ جمیلہ کا کلاس روم میں طلبہ کے ساتھ رویہ بڑا مشفقانہ ہوتا تھا۔ تاہم دانیال کے فورم فور کے بعد دونوں کے درمیان رابطہ ختم ہوگیا تھا، لیکن اتفاقاً جب دانیال کسی کام سے ہیڈ ماسٹر کے آفس گیا تو وہاں اس نے اپنی سابقہ استاد جمیلہ کو موجود پایا۔ بعدازاں اسے جب بھی جمیلہ نظر آئی تو اس کی توجہ بار بار اس کی جانب جاتی۔