ملابرادر کے افغانستان کا نیا صدر بننے کا امکان

   

کابل: افغانستان میں طالبان کے لیڈر ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں نئی حکومت بننے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق امن مذاکرا ت کے لئے دوحہ میں موجود ملا برادر کابل کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔طالبان نے اقتدارکے ‘پرامن طریقہ سے خودسپردگی’ کی اپیل کی ہے وہیں افغانی صدر اشرف غنی نے عہدہ چھوڑنے کا اشارے دیئے ہیں۔افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ عبدالستار مرزا کاول نے ایک ویڈیو پیغام میں عبوری حکومت کے قیام پر بات چیت کی تصدیق کی ہے ۔ اس درمیان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ ان کے گروپ کا طاقت کے زور پر یا جنگ کے ذریعہ کابل میں داخلہ کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اس کے لئے وہ بات چیت کررہا ہے ۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ لوگوں کی زندگی کا احترام اور املاک کی حفاظت کی جائے گی۔