چینائی : تمل سوپر اسٹار اور مکل نیدھی میئم کے صدر کمل ہاسن نے کوئمبتورکی پہلی خاتون بس ڈرائیور شرمیلا کو ایک کار تحفہ میں دی، جسے مبینہ طور پر ڈی ایم کے رہنما اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کے واقعے کے بعد نوکری چھوڑنے پر مجبورکیا گیا تھا۔ شرمیلا نے میڈیا کو بتایا تھا کہ بس کے کنڈکٹر نے کنیموزی سے ٹکٹ خریدنے کے لیے کہنے کے باوجود انہوں نے ٹکٹ نہیں لیا جس کے بعد نوکری چھوڑ دی۔