ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد۔/23 جنوری، ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو یاپرال سکنڈ جانس ہوم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں زیر پرورش صابرہ بیگم اور محمد حمزہ جو چرچ ہاسٹل میں زیر پرورش تھے انتقال ہوجانے کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 8 درخواستیں وصول ہوئیں جملہ 10 مسلم نعشوں کو عثمانیہ اور گاندھی ہسپتال سے حاصل کرکے قبرستان تھر تھرے شاہ سکندرآباد بنسی لال پیٹ میں زیر نگرانی سید عبدالمنان اور محمد عبدالجلیل کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا محمد مشتاق احمد امام مسجد سرور کونینؐ فتح شاہ نگر نے دواخانہ عثمانیہ ہی میں پڑھائی۔ بشری تبسم جو سکندرآباد کی رہنے والی ہیں مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی۔ ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈی سی پی ٹریفک مسٹر رضوان بیگ کنگ کوٹھی نے کہا کہ بلاشبہ ادارہ ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں صاحب کی سرپرستی میں جو خدمات انجام دیئے جارہے ہیں اس کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ محمد حمید الدین بیابانی نے دعا کی کہ اللہ پاک ادارہ سیاست جو تدفین کا کام انجام دے رہا ہے اس میں جو تعاون کررہے ہیں ان کو اجر عظیم عطا فرمائے۔