ملت فنڈ کی جانب سے 45 سالہ ثنا کی تدفین

   

حیدرآباد : /21 جون (راست) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو الوال میں واقع ایک ہوم سے درخواست وصول ہوئی جس میں 45 سالہ ثنا کی انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی ۔ ثنا ہوم میں زیرپرورش تھی ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب کی ہدایت پر نعش حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ سید زاہد حسین شاہ قادری نے پڑھائی اس موقع پر سکندرآباد کی رہنے والی خاتون نے حدیث شریف کا مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا کہ میت کے لئے کسی کی جانب سے کفن مہیا کرنے پر اللہ پاک جنت میں موٹا ریشم کا لباس عطا کریں گے جبکہ اورایک حدیث شریف میں ہے کہ اللہ پاک باریک ریشم کا لباس عطا کریں گے ۔ سید عبدالمنان نے مرحومہ کے لئے مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ اللہ ان کے ورثاء کو صبر عطا فرمائے ۔ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی کہ اللہ پاک ان کو دنیا اور آخرت دونوں میں اس کا نعم البدل عطا فرمائے ۔ آمین ۔