حیدرآباد 22 ستمبر (سیاست نیوز) بی جے پی ملعون رکن اسمبلی گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ کی معطلی کو برخواست کرنے اقدامات کا آغاز کرچکی ہے اور آئندہ ماہ معطلی کو برخواست کرنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی امور نگران سنیل بنسل نے مرکزی قیادت کو روانہ رپورٹ میں کہا کہ راجہ سنگھ کی معطلی کو برخواست کرکے انہیں گوشہ محل سے ہی امیدوار بنایا جانا چاہئے اور ایسا نہ کرنے پر پارٹی ہندوتوا نظریہ کے متعلق عوام میں امیج کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ گستاخ رسولﷺ راجہ سنگھ نے سال گذشتہ ویڈیو میں شان رسالتﷺ میں گستاخی کی تھی جس پر غیور نوجوانوں نے احتجاج کیا تھا اور پولیس نے راجہ سنگھ کو گرفتار کرکے پی ڈی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیا تھا اور بی جے پی نے وجہ نمائی نوٹس جاری کرکے پارٹی سے معطل کیا تھا ۔ اس سلسلہ میں مزید اقدامات نہیں کئے گئے اور نہ بی جے پی نے راجہ سنگھ کو دور رکھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیل بنسل اور دیگر قائدین نے پارٹی تادیبی کمیٹی کوراجہ سنگھ کی معطلی پر رپورٹ روانہ کی ہے اور اس معطلی کو برخواست کرنے کے اقدامات کی خواہش کی گئی ہے ۔ کہا جار ہاہے کہ رپورٹ کو جے پی نڈا کو پیش کیا جائے گا اور نڈا راجہ سنگھ کی معطلی کو برخواست کرنے یا نہ کرنے کے سلسلہ میں قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔