ملعون وسیم رضوی کے گھرکے باہر26 آیتوں کی تلاوت

   

Ferty9 Clinic

لکھنئو: شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔وسیم رضوی پربدعنوانی کے کئی الزامات ہیں۔شیعہ اورسنی دونوں گروہوں نے اسے خارج ازاسلام قراردیاہے۔وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے مودی حکومت کی چاپلوسی کی غرض سے متنازعہ حرکتیں کررہا ہے۔ مذہبی اشتعال انگیزی پررضوی کی گرفتاری اورسپریم کورٹ سے درخواست واپسی کے مطالبہ پر رضوی کے خلاف چوک کوتوالی میں تحریری ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ علماء کرام نے اپنے حامیوں کیساتھ رضوی کے گھر کے باہر بھی قرآن خوانی کی۔ چوک کے ایس ایچ او وشوجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ شکایت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بی جے پی اقلیتی سیل کے صدر ذیشان خان سمیت متعدد علماء کرام نے کشمیری محلہ میں رضوی کے گھر کے باہر قرآن پاک کی 26 آیات کی تلاوت کی۔پرانے لکھنؤ میں شام میں خواتین نے وسیم رضوی کے پوسٹر بھی جلائے۔شیعہ اور سنی مذہبی گروپس نے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کوٹھیس پہونچانے کاالزام عائد کرتے ہوئے رضوی کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مذہبی رہنماؤں نے کہاہے کہ اس درخواست کے ذریعہ وسیم رضوی نے ملک اور دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست خارج کرنے کی اپیل کی ہے۔