سدی پیٹ /6 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جمعیتہ علماء ضلع سدی پیٹ کے ایک وفد نے آج مفتی عبدالسلام قاسمی ضلع سدی پیٹ کی قیادت میں پولیس اسسٹنٹ کمشنر اے سی پی مدھو سے ملاقات کی اور انہیں ایک تحریری یاداشت پیش کی جس میں یتی نرسنگھا آنند سرسوتی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ پیش کیا گیا ۔جس نے پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کیاہے بعد ازاں جمعیۃ علماء کے ضلعی صدر مفتی عبدالسلام قاسمی نے کہا کہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پوری انسانیت کے لیے نمونہ بنا کر دنیا میں مبعوث کیے گئے ہیں ملعون نے آپ ﷺپر توہین آمیز تبصرہ کر کے پرامن ماحول میں مذہبی منافرت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ایسے توہین آمیز تبصرہ کرنے والے یتی نرسنگھ آنند سرسوتی ملعون کو گرفتار کر کے اس کے خلاف سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئیندہ کوئی ایسی دوبارہ حرکت نہ کر سکے اور جمعیتہ علماء یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ کسی بھی مذہب کے معزز شخصیات پر توہین آمیز گفتگو کر نے پر قانون بناکر پابندی لگائی جائے اس وفد میں جمعیت کے ذمہ داران حافظ عبدالمجید فیضی،مولانا عدنان،حافظ حافظ عتیق ،حافظ مسعود، کونسلر محمد ریاض ،رپورٹرمحمد عامر ، محمد عبدالرحیم ،محمد فاروق ،محمد عارف ،صدیق احمد طیب صاحب اور اویس خان ودیگر نے شرکت کی۔