ملنا ساگر پراجکٹ کے تین عہدیداروں کو ہائی کورٹ کی سزاء اور جرمانہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /5 جولائی ( سیاست نیوز )تلنگانہ ہائی کورٹ نے اپنے احکام کے خلاف ورزی کرنے اور ملنا ساگر پراجکٹ کے کام جاری رکھنے والے تین سرکاری عہدیداروں کو جرم کا مرتکب قرار دیا ۔ آر ڈی او سدی پیٹ و اسپیشل ڈپٹی کلکٹر جیا چندرا ریڈی ، ٹوگوٹہ تحصیلدار ایل ویرسنگھ اور گجویل کے ڈیویژن سپرنڈنگ انجینئیر ٹی وینو کو فی کس تین مہینے قید اور دو ہزار روپئے جرمانہ کی سزا دی ہے ۔