ملکاجگری میں صفائی اور آشا ورکرس میں غذائی اجناس کی تقسیم

   

حیدرآباد۔ 17 اپریل (سیاست نیوز) ٹی آر ایس پارٹی ملکاجگری لوک سبھا حلقہ کے انچارج ایم راج شیکھر ریڈی نے میڑچل منڈل کے حدود میں اے ایم ایم اور آشا ورکرس میں سینیٹائزرس، ماسکس اور 25 کیلو چاول کے علاوہ غذائی اجناس تقسیم کیں۔ راج شیکھر ریڈی نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ہیلت ورکرس اور محکمے دیگر ملازمین کو مکمل احتیاط کے ساتھ فرائض انجام دینے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے محکمہ صحت کے عہدیدار اور ملازمین دن رات سرگرم ہیں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو مرض کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھارہے ہیں۔ ملک بھر میں تلنگانہ حکومت کے اقدامات کی ستائش کی جارہی ہے۔ انہوں نے پولیس اور دیگر محکمہ جات کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ چیف سکریٹری اور دیگر اعلی عہدیدار برسر موقع صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ 15 دن سے راج شیکھر ریڈی کی جانب سے غریبوں میں اناج کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔