حیدرآباد ۔ 7 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) ملکاجگیری علاقہ میں برقی شاک کے سبب ایک شخص فوت ہوگیا ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 44 سالہ انجنیلو جو پیشہ سے پانی پوری کاکاروبار کرتا تھا پٹیل نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ انجنیلو کل شام روزانہ کے معمول کی طرح اپنے گھر پہونچا ۔یہ شخص اپنا سیل فون پانی پوری کی بنڈی پر بھول گیا تھا جس کو واپس لینے کیلئے بنڈی پر گیا ۔ اسی دوران برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا جس کو ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھاکہ وہ درمیان راستہ ہی فوت ہوگیا ۔ ملکاجگیری پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع