نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈیا گیٹ کے سامنے سینٹرل وسٹا ایوینیو کا افتتاح کیا ۔ اس کے ساتھ ہی راج پتھ اب تاریخ بن چکا ہے ۔ اب اس کو کرتو پتھ کے نام سے جانا جائے گا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آزادی کے بعد نیتا جی کے کنٹریبیوشن کو فراموش کر دیا گیا۔ اگر ملک نیتا جی کے دکھائے ہوئے راستوں پر چلتا تو تصویر کچھ اور ہوتی۔ بدقسمتی سے نیتا جی کے کنٹربیوشن کو فراموش کر دیا گیا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ہمارے قومی ہیرو نیتا جی سبھاش چندر بوس کا ایک بہت بڑا مجسمہ بھی انڈیا گیٹ کے قریب نصب کیا گیا ہے۔ غلامی کے وقت یہاں برطانوی راج کے نمائندے کا مجسمہ تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سبھاش چندر بوس ایسے عظیم انسان تھے جو عہدہ اور وسائل کے چیلنج سے بالاتر تھے۔ ان کی قبولیت ایسی تھی کہ پوری دنیا انہیں لیڈر مانتی تھی۔ ان میں ہمت تھی اور عزت نفس تھی۔ ان کے پاس خیالات تھے اور وژن تھا۔ ان کے پاس قائدانہ صلاحیت تھی اور پالیسیاں تھیں۔