ملک بھر کے اسکول و کالجوں میں ہو ایک جیسی ڈریس کی مانگ پر سپریم کورٹ نے کیا صاف انکار

   

نئی دہلی:سپریم کورٹ میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کامن ڈریس کوڈ کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے صاف کہا کہ یہ عرضی ہماری مداخلت کے لائق نہیں ہے۔دراصل سپریم کورٹ کے وکیل اشونی اپادھیائے کے بیٹے اور قانون کے طالب علم 18 سالہ نکھل اپادھیائے نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کامن ڈریس کوڈ کو لاگو کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔