اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے آج وفاقی کابینہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمنوں کیساتھ کوئی بات نہیں ہوگی۔ کابینہ کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شریف نے کہا کہ علیحدگی پسند عسکریت پسندوں نے جنوب مغربی علاقوں میں وسیع پیمانے پر جو مربوط حملے کئے ان کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کو روکنا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاہم ملک دشمنوں کیساتھ کوئی بات نہیں ہوگی، دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اور دہشت گردی کو ختم کرنیکا وقت آپہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں خلفشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں اپنے دشمنوں کو پہچاننا ہوگا اور کسی قسم کی کمزوری اور ضعف کا سوال نہیں پیدا ہوتا۔