ملک میں احتجاج اور مظاہروں کو انتظامیہ کی اجازت کا لزوم : طالبان

   

کابل : طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں احتجاج کے لیے طالبان انتظامیہ کی اجازت لازمی ہوگی، مظاہرے انتظامیہ کی اجازت سے مشروط ہوں گے۔خیال رہے کہ طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں ا?ئے روز چھوٹے چھوٹے مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔