ایودھیا۔ہندوستان کثرت میں وحدت کے لئے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے ۔ مختلف مذاہب ‘ تہذیب اور زبانوں کے افراد ہم آہنگی کے ساتھ رہے ہیں ۔ بعض واقعات اس کا عکس بھی پیش کرتے ہیں ۔ایودھیا تنازعہ کے 9 نومبر 2019 کو سپریم کورٹ دیئے گئے فیصلہ کے بعد دونوں فرقوں کے درمیان طویل عرصہ جاری تنازعہ ختم ہوگیا ۔ ایک طرف رام مندر کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں صاف ہوگئی تو دوسری طرف ایودھیا میں مسجد کی تعمیر کے لئے بھی اراضی فراہم کی گئی ۔ ملک میں فرقہ وارانہ تشدد ہندوستان کے سیکولر اور جمہوری جذبہ کیلئے نہ صرف خطرہ ہے بلکہ اس کا ملک کی معیشت پر خراب اثر پڑتا ہے ۔