نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 99 لاکھ سے زیادہ کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 146.70 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 99لاکھ 27ہزار 797افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک ایک ارب 46 کروڑ 70 لاکھ 18ہزار 464افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 37379 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد تین کروڑ 49 لاکھ 60 ہزار 261 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.49 فیصد ہے ۔ یومیہ کیسز کی شرح 3.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ملک کی 23ریاستوں میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے 1892 افراد متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ 568، دہلی میں 382 اور کیرالا میں 185 کیسز ہیں۔ اومیکرون سے766افراد صحت یاب ہو ئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 11007مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں ۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 43 لاکھ 6 ہزار 414 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں، یہ شرح 98.13 فیصد ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11لاکھ 54ہزار 302 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 68 کروڑ 24 لاکھ 28 ہزار 595کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔