نئی دہلی : ملک بھر میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 180.80 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 180 کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار 147 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو ہزار 539 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 30 ہزار 799 رہ گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.07 فیصد ہے ۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.35 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔وزارت کے مطابق اسی مدت میں چار ہزار 491 افراد کووڈ سے شفایاب ہوئے اوراب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 54 ہزار 546 مریض جان لیوا وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.73 فیصد ہے ۔