ملک میں کورونا کے 164 نئے کیسز

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے ایک سو 64 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں 83 فعال معاملات میں کمی کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر تین ہزار 608 پر آ گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.99 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے دو سو 46 افراد کے صحت یاب ہونے سے کل تعداد بڑھ کر44141501 ہو گئی ہے ۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے ۔ فعال کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے ۔